اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام ميں قومي آشتي کے مذاکرات ميں پيشرفت کے بعد مضايا ،الزبداني اور بقين سميت دمشق کے مضافات کے مختلف علاقوں ميں تين سو دہشت گردوں نے شامي فوج کے سامنے خود سپردگي کردي –
العالم سے گفتگو کرتے ہوئے ايک دہشت گرد نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت نے فريب خوردہ لوگوں کوہتھيار ڈالنے کے لئے بہت سي سہولتيں فراہم کي ہيں ، سبھي فريب خوردہ اور گمراہ عناصر سے کہا ہے کہ وہ بھي اپنے آپ کو فوج کے حوالے کرکے اپني معمول کي پرامن زندگي دوبارہ شروع کريں -
شام کے ايک مذہبي رہنما نے بھي العالم سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے قومي آشتي کے مذاکرات کوبہترين راستہ قرار ديا اور کہا کہ شام کے عوام کوغير ملکي سازشوں کو ناکام بنانے اور ملک کي تعمير نو کے لئے متحد رہنا چاہيئے -
اس درميان قومي آشتي کميٹي کي کوششوں سے دمشق کے مضافات ميں واقع وادي بردي نامي علاقے کومکمل طور پر دہشت گردوں اور مسلح عناصر کے وجود سے پاک کرديا گياہے -
واضح رہے کہ حکومت شام نے دہشتگردوں اور فريب خوردہ عناصر کواپنے آپ کو فوج کے حوالے کرنے کے لئے قومي آشتي کميٹي قائم کي ہے -
اس کميٹي کے قيام کے بعد سے بہت سے دہشت گرد اور مسلح افراد اپنے آپ کو فوج کے حوالے کر چکے ہيں –
.......
/169